ابو ظہبی:متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سرکاری اور نجی سیکٹر کے ملازمین کے لیے عید کی تعطیلات 20اپریل سے شروع ہوں گی۔
یو اے ای فیڈرل اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلان کیمطابق امارات میں 29رمضان سے 3شوال تک عید الفطر کی تعطیلات ہوں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امارات کے ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ مملکت میں عید الفطر 21اپریل کو ہوگی، شوال کے چاند کی پیدائش جمعرات کو ہوگی جو 20اپریل کو غروب آفتاب کے 22منٹ بعد دیکھا جاسکے گا۔
