جاپان کے جنوب مغرب میں 6 اپریل کو راڈار کی رینج سے نکلنے والے فوجی ہیلی کاپٹر کے عملے کے 5 افراد کی لاشیں اوکیناوا جزیرے کے کھُلے پانیوں سے ملی ہیں۔
دس روز قبل اوکیناوا کے جنوب میں راڈار سے غائب ہونے والے برّی سیلف ڈیفنس فورسز کے ہیلی کاپٹر اور عملے کی تلاش کا کام جاری ہے۔
برّی سیلف ڈیفنس فورسز کے جاری کردہ بیان کے مطابق جزیرے کے کھُلے پانیوں میں گہری غوطہ خوری کے دوران ہیلی کاپٹر کے عملے کے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
واضح رہے کہUH-60JA ہیلی کاپٹر ، برّی سیلف ڈیفنس کی ‘تاکایوبارو’ فوجی بیس سے پرواز سے مختصر مدت کے بعد تکنیکی خرابی کا شکار ہو گیا تھا۔
ہیلی کاپٹر میں 10 افراد سوار تھے۔