ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی وزیرستان: جھڑپ کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شہید، 8 دہشتگرد مارے گئے

North Waziristan

جنوبی وزیر ستان: ضلع زرملان میں سیکورٹی آپریشن کے دوران پاک فوج کے دو جوان شہید اور 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ہفتے کو جنوبی وزیرستان کے ضلع زرملان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، اس دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں لانس نائیک شعیب علی (عمر 25 سال، رہائشی پاراچنار، ضلع کرم) اور سپاہی رفیع اللہ (عمر 22 سال، ساکن ضلع لکی مروت) بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے، شہداء نے سوگواران میں بیواؤں اور والدین کو غمگسارچھوڑا ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دہشت گردوں کے مقام کا پتا لگایا اور فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، علاقے میں کلیرنس کی جا رہی ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، فواج پاکستان کے حوصلے بلند ہیں اور دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں