ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کا پاکستان سپورٹس بورڈ کے ترقیاتی بجٹ پر کٹوتی لگانے کا فیصلہ

حکومت کا پاکستان سپورٹس بورڈ کے ترقیاتی بجٹ پر کٹوتی لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے  پاکستان سپورٹس بورڈ کے ترقیاتی بجٹ کے چوتھے کوارٹر میں ترقیاتی بجٹ  پر 1.24 ارب روپے کی کٹوتی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس بی کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے لییتین ارب 40کروڑ روپے کے چوتھی کوارٹر میں فنڈز جاری ہونے تھے  جس میں سے 1.24 ارب روپے کی کٹوتی لگانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

پاکستان سپورٹس بورڈ  مالی معاملات پر پہلے ہی مسال کا شکار ہے کیونکہ اس سے قبل بھی پی ایس بی کے غیر ترقیاتی اخراجات پر پچاس فیصد کٹوتی کی گئی تھی۔

اب ترقیاتی بجٹ اور پہلے سے جاری اسکیموں پر کٹوتی کی جا رہی ہے۔  پی ایس بی رواں مالی سال کے دوران اس وقت 17 ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ اس کٹوتی سے پی ایس بی کے کچھ پراجیکٹس کی تکمیل میں مزید تاخیر ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں