ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رمضان کا مہینہ روشن فتوحات کا مہینہ ہے، ناظم کراچی اسلامی  جمعیت طلبہ

کراچی ( رپورٹ:  حماد حسین) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ  کراچی بلال جمیل نے کہا ہے کہ رمضان کا مہینہ  اسلامی تاریخ میں جدوجہد ، اخوت و اجتہاد  ، واضح غلبہ اور روشن فتوحات کا مہینہ ہے۔  رمضان ہی غزوہ بدر  اور اسلام کے ریاستی وجود کے اعلان نیز فتح مکہ یعنی  حق کے آجانے  اور باطل کے مٹ جانے کے وعدے  کا  مہینہ ہے۔

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج  کراچی کے تحت   “ایک افطار جمعیت کے ساتھ” کے عنوان سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کے  مہمانِ محمد بلال جمیل، ڈاکٹر عبداللہ متقی صاحب صدر PIMA کراچی  اور ڈاکٹر شاہد رسول صاحب ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ،جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج  تھے۔

ناظم کراچی اسلامی جمعیت طلبہ نے کہاکہ  رمضان مجاہدۂ نفس (self-discipline) کی مکمل ٹریننگ  کا مہینہ ہے۔اللّٰہ رب العالمین کی رضا میں اپنے آپ کو ڈھال دینے کا مہینہ ہے، سب سے اہم رمضان قرآن کا مہینہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ   قرآن کو اپنی جلوت کا ساتھی بنا لینے کا مہینہ ہے ،قرآن کو اپنی خلوت کا ساتھی بنا لینے کا مہینہ ہے۔ یہ پاکیزہ دن اور مبارک دن   فائدہ اٹھا لینے کے ہیں۔رمضان کے مہینہ  کی سب اہم مطلوب چیز  اللّٰہ کی فرمانبرداری ہے۔

ڈاکٹر عبداللّٰہ متقی نے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ رمضان کا مہینہ   نیک لوگوں  کے لئے غنیمت اور گنہگاروں کے لئے زریں موقع ہے کہ جب اللّٰہ تعالٰی ہر نیکی کا بدلہ ستر گناہ بڑھا کر عطا کرتا ہے اسی طرح یہ گناہ گاروں کے لیے  گناہو ں کو چھوڑ کر نیکی کی طرف پلٹ آنے کاموقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں