ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوشل میڈیا پر گندم کی فی من قیمت 3 ہزار روپے ہونے کا نوٹیفکیشن جعلی قرار

سوشل میڈیا پر گندم کی فی من قیمت 3 ہزار روپے ہونے کا نوٹیفکیشن جعلی قرار

کراچی:صوبائی وزیر خوراک مکیش کمار چائولہ نے گندم کی قیمت سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق گندم کی فی من قیمت 3 ہزار روپے ہونے کا سوشل میڈیا پر سامنے آنے والا نوٹیفکیشن جعلی قرار دے دیا گیا۔

صوبائی وزیر خوراک مکیش کمار چائولہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے رواں سیزن میں گندم کی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کی ہے۔

انھوں نے سوشل میڈیا پر وائرل گندم کی فی 40 کلو گرام قیمت 3000 روپے کے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کاشت کار اور کسان جعلی نوٹیفکیشن پر کان نہ دھریں، سندھ حکومت نے رواں سیزن کے لیے گندم کی قیمت چار ہزار روپے فی من مقرر کی ہے۔

مکیش کمار چائولہ نے کہا کہ سندھ کابینہ نے یہ اہم اقدام کاشت کاروں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اٹھایا ہے اور گندم کی قیمت میں اس لیے اضافہ کیا گیا ہے تاکہ کاشت کاروں کی ہمت افزائی ہو اور وہ زیادہ سے زیادہ گندم اگا سکیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں