ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ضلع بدین کی نہروں میں پینے اورزرعی پانی کاخوفناک بحران پیداہوگیا

ضلع بدین کی نہروں میں پینے اورزرعی پانی کاخوفناک بحران پیداہوگیا

پنگریو:ضلع بدین کی نہروں میں پینے اورزرعی پانی کاخوفناک بحران پیداہوگیا۔لاکھوں عوام پینے کے پانی سے محروم۔ہرطرف العطش العطش کی صدائیں۔ہزاروں ایکڑ تیارکردہ زرعی زمین پرفصلوں کی بوائی نہ ہوسکی۔کاشتکارمعاشی بدحالی کاشکار۔

تفصیلات کے مطابق شادی اسمال واہ اورضلع بدین کی دیگرشاخوں میں  پینے اورزرعی پانی کابحران سنگین ہوگیاہے اور فصلوں کی بوائی بری طرح متاثر ہوگئی ہے جس کی وجہ سے فصلوں کی بواِئی کے لیے تیارکی جانے والی ہزاروں ایکڑزرعی زمین بنجر اورویران ہونے کاخدشہ پیداہوگیا ہے۔

ضلع بدین کے کاشتکاررہنماوں نے پانی کی قلت مصنوعی قراردیتے ہوئے شاخوں پررینجرزمقررکرنے کامطالبہ کیاہے اس حوالے سے کاشتکاررہنماں گلن شاہ۔جان محمد۔شوکت علی راجپوت۔خادم حسین اوردیگر نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آبپاشی حکام ضلع بدین کوپانی فراہم کرنے والی پیرنل (سالانہ) کینال  اکرم واہ سے دشمنی کررہے ہیں۔

جس کی وجہ سے ضلع بدین کی شادی اوردیگر آبپاشی سب ڈویزنوں میں پانی کی قلت خوفناک صورت اختیارکرگئی ہے اورپھٹی ۔سورج مکھی ۔دھان۔مرچ کی پنیری اوردیگر فصلوں کی بوائی رک گئی ہے جبکہ کھڑی فصلیں سوکھ گی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ضلع بدین کی آبپاشی سب ڈویزنوں کی نہروں اورشاخوں کے آخری سرے میں پانی نایاب ہوگیا ہے اورآخری سرے میں ریت اڑتی دکھائی دیتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ فصلوں کی بوائی متاثرہونے کے باعث ضلع بدین کے کاشتکارمعاشی بدحالی کاشکارہیں جبکہ ماہ رمضان میں لاکھوں عوام پینے کے پانی سے محروم ہیں اورہرطرف پانی پانی کی صدایں  گونج رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ضلع بدین میں پانی کی تقسیم میں سنگین بے قاعدگیاںوربے ضابطگیاں ہورہی ہیں اوربپاشی افسران رشوت لے کر نہروں میں پانی فراہم کررہے ہیں ۔

کاشتکاررہنماوں نیوزیراعلی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بدین اور ایریاواٹربورڈ لیفٹ بینک کینال کے کمانڈایریامیں پانی کی تقسیم میں ہونے والی سنگین بے قاعدگیوں اوراقرباپروریوں کانوٹس لیاجائے اورفوری طورپر پانی کی مصنوعی قلت ختم کرنے کے لیے شاحوں پررینجرزمقرر کی جائے بصورت دیگرضلع بدین بھرمیں احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔    

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں