ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایکواڈور: جیل میں جھڑپ، 12 قیدی ہلاک

جنوبی امریکہ کے ملک ایکواڈور کی ایک جیل میں رقیب جتھوں کے درمیان جھڑپ میں 12 قیدی ہلاک اور 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ملک کے شہر’ گویاکیل’ میں واقع ‘لیٹورل جیل’ میں ‘لاس آگیولاس’ اور ‘ٹیگیورونس’ نامی جتھوں میں جھڑپ ہو گئی۔

جھڑپ میں جتھوں کے 12 اراکین ہلاک اور 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

جیل کے ہیڈ جیلر رونالڈ سانچز نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کثیر تعداد میں سکیورٹی فورسز کو جیل کی  طرف بھیج دیا گیا ہے اور حالات پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کئے گئے ویڈیو مناظر میں جھڑپوں کی آوازیں سُنائی دے رہی ہیں اور بعض قیدیوں کو زخمی حالت میں جیل سے نکالا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایکواڈور کی 30 ہزار قیدیوں کی صلاحیت والی 65 جیلوں میں تقریباً 39 ہزار قیدی اور سزا یافتہ مجرم  بند ہیں۔ جیلوں میں جتھوں کے درمیان جھڑپیں وقتاً فوقتاً ہلاکتوں کو سبب بنتی رہتی ہیں۔

ملک میں گذشتہ سال سے لے کر اب تک رقیب جتھوں کے درمیان جھڑپوں میں 460 سے زائد قیدی ہلاک ہو چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں