آج کے ترکی کے اہم اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔
***روزنامہ ستار: "ایردوان : دنیا میں ہمارے جیسا کوئی نہیں "
صدر ایردوان نے زلزلہ متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہہ وہ ایک سال کے اندر 650 ہزار نئے مکانات تعمیر کرکے ان کے حوالے کریں گے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا، پہلے مرحلے میں اس وقت دیہی مکانات کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے اور یہ دیہی مکانات ان کے حوالے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی دوسری ریاست ایسی نہیں ہے جو اتنے بڑے پیمانے پر تباہی کے صرف 2.5 ماہ بعد اپنے شہریوں کو ان کے مکانات کو تعمیر کرتے ہوئے ان کے حوالے کرے ایسا صرف ہم ہی کرسکتے ہیں۔
***روزنامہ ینی شفق: "ٹی سی جی انادولو استنبول میں سارائے برنو میں لنگر انداز”
دنیا کا پہلا مسلح ڈرانز سے لیس جنگی بحری جہاز ٹی سی جی انادولو استنبول سرائے برنو میں لنگ انداز ہوگیا ہے اور اسے عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے ۔ اس جہاز کی زیارت عوام 17 اپریل کو ایک بجے سے شام چھ بجے تک اور 18 سے 23 اپریل کو صبح دس بجے سے شام چھ بجے تک عوام کی زیارت کے لیےکھلا رہے گا۔
***روزنامہ حریت : ” توگ عالمی مارکیٹ میں "
ترکیہ کی مقامی الیکٹرک کار توگ عالمی مارکیٹ کے لیے بھی دستیاب ہے۔ تیار کردہ پلاننگ کے تحت توگ گاڑی کا بنیادی مقصد یورپی منڈی تک رسائی حاصل کرنا ہے۔ کمپنی کا مقصد 2024 میں ایک وسیع چارجنگ انفراسٹرکچر سسٹم قائم کرکے عالمی الیکٹرک کار مارکیٹ میں داخل ہونا ہے۔ ‘T10X‘ ماڈل کو پہلی جگہ دیو برانڈز کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے لانچ کیا جائے گا۔
***روزنامہ صباح : "یونانی پریس میں Imece سیٹلائٹ”
یونانی میڈیا نے ترکیہ کے پہلے مشاہداتی سیٹلائٹ İmece میں بڑی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ کاتھیمیرینی اخبار نے لکھا کہ یہ سیٹلائٹ 680 کلومیٹر کے مدار میں ہوگا اور دفاع، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ماحولیات اور شہریت، زراعت اور جنگلات کے شعبوں میں کام کرے گا۔
***روزنامہ خبر ترک : "آئیوالیک میں ہدف 450 ہزار سیاح "
بالک ایسر کے سیاحتی مرکز آئیوالیک کے میئر مسعود ا ایرگین نے کہا ہے کہ ہم نے 2022 میں 300,000 مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی کی ہے۔ ہم اس سال اس میں 50 فیصد سے تجاوز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، "انہوں نے کہا۔ Ayvalık اپنی ثقافت، سمندر، ریت اور سورج کے ساتھ سیاحت کے لیے توجہ کا مرکز ہے۔