ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس،پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانت میں2 مئی تک توسیع

 اسلام آباد:جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانت میں 2 مئی تک توسیع کر دی گئی۔ 

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں عمران خان کی پیشی پر جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ پر پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ 

سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری، اعظم سواتی، عمرایوب، عامر کیانی اور راجا خرم انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں ان کے وکلا علی بخاری، نعیم پنجوتھہ اور سردار مصروف پر مبنی لیگل ٹیم بھی موجود تھی۔ 

بعد ازاں اے ٹی سی جج راجا جواد عباس کی رخصت کے باعث پی ٹی آئی رہنماوں حسان نیازی، فرخ حبیب، اسدعمر، اسد قیصر، شبلی فراز، عامر کیانی، حماداظہر، عمر ایوب، اور اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 2 مئی تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی گئی۔ 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف عمران خان کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے معاملے میں تھانہ سی ٹی ڈی اور تھانہ گولڑہ میں انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں