اسلام آباد:پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم ، مشکلات کا شکار بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو کی حمایت میں بول پڑے،2022میں بھارتی محدود اوورز کرکٹ میں نمایاں رہنے والے سوریا کمار یادیو کی حالیہ فارم کچھ متاثر کن نہیں رہی ہے، انھیں آئی پی ایل سے قبل آسٹریلیا سے ہوم سیریز میں 3گولڈن ڈک کا سامنا رہا ہے۔
وسیم اکرم نے ان کاحوصلہ بڑھاتے ہوئے کہاکہ کیریئر میں یہ برا وقت کسی بھی وجہ سے ہوسکتا ہے جو ہر بہترین بیٹسمیں کو پیش آسکتا ہے، فارم عارضی ہوتی ہے جبکہ بیٹر کی کلاس ہمیشہ کے لیے ہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ جب کوئی بیٹر خراب فارم سے دوچار ہوتا ہے تو پھر وہ ذرا محتاط ہوجاتا ہے، وہ بھرپور انداز میں واپسی کرپائیں گے۔
