کیف:روس نے ایسٹر کے موقع پر یوکرین کے 130سے زیادہ جنگی قیدیوں کو رہا کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ روس کے صدارتی مشیر اینڈری یرماک نے اعلان کیا کہ ماسکوکی جانب سے گرفتار کیے گئے 130فوجی، ملاح، بارڈر گارڈز اور دیگر کو رہا کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے لوگوں کی زندگیاں ہمارے لیے سب سے زیادہ قیمتی ہیں، کیف کا مقصد باقی تمام جنگی قیدیوں کو واپس لانا تھا۔
