ترکیہ کی گاڑیوں کی پیداوار میں سال کے پہلے تین مہینوں میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
جنوری سے مارچ کے عرصے میں ترکیہ میں 366 ہزار 597 گاڑیاں تیار کی گئیں۔
اس پیداوار میں مسافر کاروں کی تعداد 34 فیصد اضافے کے ساتھ 222 ہزار 51 تک پہنچ گئی۔ ٹریکٹرز کے ساتھ مل کر مجموعی پیداوار 382 ہزار 504 یونٹس رہی۔
دوسری جانب کمرشل گاڑیوں کی پیداوار میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6 فیصد اضافہ ہوا۔
اس عرصے میں گاڑیوں کی برآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 26 فیصد اضافہ ہوا۔
دوسری جانب ٹریکٹر کی برآمدات میں 2022 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 11 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 5 ہزار 229 یونٹس رہی۔
اس طرح ترکیہ نے 8.8 بلین ڈالرمالیت کی گاڑیاں برآمد کی ہیں