روس کے بالٹک بحری بیڑے کو مانیٹرنگ کے دائرہ کار میں ہائی لیول جنگی تیاری کے لئے چوکس کر دیا گیا ہے۔
بالٹک بحری بیڑے کی پریس سروس کے جاری کردہ بیان کے مطابق بیڑے کی بحیرہ بالٹک پر واقع بیس میں ہائی لیول جنگی تیاری کا درجہ الرٹ کر کے مشقیں شروع کر دی گئی ہیں۔ مشقوں کا مقصد فورسز کی مانیٹرنگ کرنا ہے۔
روس کے علاقے کراسنودار میں جاری مشقوں میں بالٹک بحری بیڑے کے 1500 سے زائد فوجی، 10 جنگی بحری جہاز، 50 طیارے اور ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ روس کے وزیر دفاع سرگے شوئے گو نے 14 اپریل کو جاری کردہ بیان میں مانیٹرنگ کے دائرہ کار میں پیسیفک بحری بیڑے کو ہائی لیول جنگی تیاری کے لئے چوکس کئے جانے کا اعلان کیا تھا۔
روس کے صدر ولادی میر پوتن نے بھی کل شوئے گو کو روسی بحری بیڑوں میں مانیٹرنگ جاری رکھنے کے احکامات دئیے تھے۔