ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا

اسلام آباد: ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے جس سے جڑواں شہروں اسلام آباد،راولپنڈی میں ہلکی بارش اورموسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔کشمیر میں تیز ہوا ئوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، کشمیر میں بعض مقامات پر ژالہ باری/ مو سلا دھار بارش کی بھی توقع ہے ،گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،چترال، دیر، سوات، مانسہرہ،ایبٹ آباد،چارسدہ،مردان،پشاور، کوہاٹ میں بارش کا امکان ،وزیرستان، ڈی آئی خان، بنوں، شا نگلہ، بو نیر اور خیبر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران بعض مقامات پر ڑالہ باری/ مو سلا دھار بارش کی بھی توقع۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان، مری، گلیات سمیت خطہ پو ٹھو ہار، گو جرانوالہ، گجرات، سیا لکوٹ میں بارش کا امکان ہے، لا ہور، فیصل آباد، سر گو دھا، میا نوا لی، بھکر ، لیہ، ملتان، ڈی جی خان میں بارش کا امکان۔کوئٹہ ،ژوب، زیارت، قلات ،خضدار، بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں