ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ممنوعہ فنڈنگ کیس:پی ٹی آئی رہنما اسد عمر ایف آئی اے میں دوبارہ طلب

arrest

لاہور:ایف آئی اے لاہور نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور جنرل سیکرٹری اسد عمر کو دوبارہ طلب کرلیا۔ 

ایف آئی اے حکام کے مطابق اسد عمر کی دوبارہ طلبی کا نوٹس پی ٹی آئی لاہور آفس میں پارٹی کے اسسٹنٹ فنانس منیجر نوید اسلم نے وصول کیا۔ 

دوبارہ طلبی کا نوٹس 14 اپریل کو پیش نہ ہونے پر جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اسد عمر کو 27 اپریل کو ایف آئی اے آفس لاہور میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

اسد عمر نے 14 اپریل کو حاضر ہونے کے بجائے تحریری جواب بھجوایا تھا جس پر ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ جواب غیر تسلی بخش ہونے پر انہیں دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں