ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیسیفک میں روسی بیڑے کی مشقیں جاری رکھی جائیں:پوتین

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے روسی وزیر دفاع سرگی شوئیگو کو ہدایات کی ہے کہ روسی بیڑے کی مشقیں جاری رکھی جائیں۔

 پوتین نے شوئیگو سے صدارتی محل کریملن میں ملاقات کے دوران پیسیفک کے علاقے میں چودہ اپریل سے شروع کردہ مشقوں سے متعلق غور کرتے ہوئے  25 ہزار سے زائد فوجی،167  جنگی بحری جہاز،12 آبدوز،89 طیارے اور ہیلی کاپٹر  کو بھی مشقوں میں شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔

 شوئیگو  نے بتایا کہ یہ مشقیں اٹھارہ اپریل تک  جاری رہیں گی جو کہ اس وقت آخری مرحلے میں ہیں جن کے بعد اس بیڑے کو وہاں مستقل بنیادوں پر متعین کیا جائے گا۔

 پوتین نے  روسی قوتوں کے یوکرینی محاذوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیسیفک سمیت دیگر علاقوں میں بھی فوجی قوتوں سے متعلق فرائض جاری ہیں لہذا دیگر جانب بھی ایسی مشقوں کو شروع رکھا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں