ترکیہ کے وزیر دفاع حلوصی آقار کل یوکرین کے وزیر برائے انفراسٹرکچر اولیکسانڈر کبراکوف کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
ترکیہ وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر دفاع آقار کی دعوت پر یوکرین کے وزیر برائے انفراسٹرکچر کل ترکیہ تشریف لا رہے ہیں۔
آقار ضلع قیصری میں کبراکوف کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
توقع ہے کہ مذاکرات میں ترکیہ کی کوششوں سے تشکیل پانے والی اناج راہداری سمیت دو طرفہ دلچسپی کے معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔