ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

27 ویں شب: نماز تراویح کے دوران مسجد الحرام کے اطراف کی سڑکیں نمازیوں سے بھر گئیں

ریاض:رمضان المبارک  ی27ویں شب کو سعودی عرب میں نمازِ تراویح کے دوران حرمین شریفین میں 25لاکھ افراد کا روح پرور اجتماع ہوا۔

مسجدالحرام کے اطراف کی سڑکیں نمازیوں سے بھر گئیں، لیلتہ القدر کی تلاش میں بڑی تعداد میں زائرین نماز عشا اور تراویح ادا کرنے کے لیے مسجد الحرام پہنچے،مسجد الحرام اورمسجد نبویؐ میں 25لاکھ سے زائد زائرین نے عبادات اور دعائیں کیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نمازِ تراویح کے دوران مسجدالحرام کے اطراف کی سڑکیں نمازیوں سے بھر گئیں اور ہر طرف نمازی ہی نمازی نظر آ رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں