ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 امریکی سپریم کورٹ کے جج کا سالوں سے بند کمپنی سے سالانہ ہزاروں ڈالر لینے کا انکشاف

واشنگٹن:امر یکی سپریم کورٹ کے جج کلیرنس تھامس پر طویل عرصے سے بند ریئل اسٹیٹ فرم سے سالانہ ہزاروں ڈالر لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

امریکی  میڈیا کے مطابق 2006سے بندکمپنی سیجج کلیرنس تھامس نے سالانہ 50ہزار سے ایک لاکھ ڈالرلیے،امریکی جج کلیرنس تھامس کا رکن ری پبلکن کیخرچے پرشاہانہ بیرون ملک دوروں کا بھی اعتراف کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی جج کئی دہائیوں تک ارب پتی ریپبلکن ڈونرکے خفیہ لگژری دوروں پرجاتے رہے، تھامس اور اس کے رشتہ داروں سے جارجیا کا ایک گھر بھی خریدا، یہ آمدنی بھی ظاہر نہیں کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق امریکی قانون کیبرخلاف جج تھامس نے گوشواروں میں بیرون ملک دورے ظاہر نہیں کیے،ناقدین کے مطابق اہلیہ کے سیاسی نوعیت کے مقدمات میں جج تھامس کی مداخلت مفادات ٹکرا ہے، جج کلیرنس تھامس کی اہلیہ پر 2020کے انتخابات پر اثرانداز ہونے کا الزام ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 74سالہ جج کلیرنس تھامس 1991سے امریکی عدلیہ میں اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں،جسٹس تھامس نے پرتعیش دوروں کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ مجھے مشورہ دیا گیا تھا کہ ذاتی مہمان نوازی رپورٹ کرنے کی ضرورت نہیں۔

امریکی سینیٹ کی جوڈیشری کمیٹی  نے جج کے خلاف تحقیقات اوران کے مواخذے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جج کے مس کنڈکٹ پر چیف جسٹس فوری تحقیقات کرائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں