برطانوی و جرمن جنگی طیاروں نے نیٹو کی فضائی حدود کے قریب دو روسی جنگی اور ایک جاسوس طیارے کو آگے بڑھنے سے روک دیا ۔
برطانیہ کی شاہی اور جرمن فضائیہ کے یورو فائٹر اور ٹائیفون قسم کے جنگی طیاروں نے خلیج فن لینڈ اور بحیرہ بالٹک پر دو روسی جنگی اور ایک جاسوس طیاروں کو آگے بڑھنے سے روک دیا ۔
بتایا گیا ہے کہ ایک روسی جاسوس طیارہ پولینڈ کے قریب کالینین گراڈ سے اڑا تھا جس کے بارے میں برطانوی پائلٹ نے بتایا کہ بحیرہ بالٹک پر ہم اکثر روسی طیارے دیکھتے ہیں جس کی وجہ سے یہ واقعہ معمول کا حصہ تھا جنہیں نیٹو ی فضائی حدود میں داخلے سے روکنا ہماری ذمے داری ہے۔