عراق کے شمالی علاقے غارا میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 6 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔
ترکیہ وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم عزمِ مسلسل کے ساتھ دہشت گردوں کا قلع قمع کر رہے ہیں۔ عراق کے شمالی علاقے غارا میں PKKکے 6 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔ جرّی ترک مسلح افواج عزمِ مسلسل کے ساتھ دہشت گردوں کی کچھاریں تباہ کرنا جاری رکھے گی”۔