ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مجھے چار گھنٹے دیں تو آٹے کی قیمت 180 سے 100 تک لے آؤں: گورنر سندھ

Governor Sindh

کراچی:گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ مجھے صرف 4 گھنٹے دیں تو میں آٹے کی قیمت 180 سے 100 تک لے آؤں گا۔

کامران ٹیسوری کراچی میں بفرزون بلاک 15 میں عوام کے ساتھ سحری کرنے پہنچے تو گورنر کو اپنے درمیان دیکھ کر لوگ خوش ہوگئے اور لوگوں نے ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت کو خط لکھ کر پوچھیں گے کہ سڑکوں کی تعمیر کے لیے پیسے کس کو دیے، سڑکیں کیوں نہیں بنیں۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ اب مجھے اس شہر اور صوبے کے کام ہوتے نظر آرہے ہیں، کراچی کو آئی ٹی سی سٹی، بنائیں گے، لوگوں کو کاروبار سکھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ٹاؤن میں رضاکاروں کی ایک ٹیم جمع کررہے ہیں، رضاکار لوگوں کے مسائل کے بارے میں آگاہ کریں گے، اگر حکومت نے مسائل حل نہ کیے تو ہم کریں گے، کسی کے ساتھ کالج، یونیورسٹی اور ادارے میں زیادتی ہو تو وہ گورنر ہاؤس کی گھنٹی بجائے، گھنٹی وہ بجائے گا اور گھنٹہ ہم بجائیں گے۔

گورنر کا کہنا تھا کہ ایڈوائزری کمیٹی بنارہا ہوں، کمیٹی میں علما مشائخ، ڈاکٹر،انجینئر ہوں گے جو بھی اس شہر اور صوبے کی بہتری کے لیے مشورہ دیگا اس پر کام کرینگے، ہر 15 دن بعد کھلی کچہری ہوگی، کسی بھی صنعتکار کے پلاٹ کے ٹرانسفر کا مسئلہ ہو یا کوئی اور مسئلہ ہو تو وہ گونر ہاؤس میں رابطہ کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں