ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین، سلو یانسک میں روسی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی

کیف:یوکرین کے صوبے دونیتسک کے شہر سلویانسک میں روسی بمباری کے نتیجے میں تباہ ہونے والے اپارٹمنٹ میں جانی نقصان 15اور زخمیوں کی تعداد 24ہو گئی۔

یوکرین کی ایمرجنسی سروس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملبہ ہٹانے،ریسکیو اور تلاش کا کام مکمل ہو گیا ہے،واقعے میں 15 افراد کی  ہلاکت اور 24 زخمیوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

بمباری کے نتیجے میں جزوی طور پر تباہ ہو نے ا پارٹمنٹ سیایک میں  14سالہ لڑکی سمیت 2افراد کو زندہ  بچا لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 14اپریل کو روسی فوج نے یوکرین کے شہر سلویانسک پر میزائل حملہ کیا تھا جس کے بعد  حملے کے نتیجے میں تباہ ہونے والی 6منزلہ رہائش گاہ میں 9افراد  ہلاک ہو گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں