آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔
***روزنامہ وطن: "یونان میں ایردوان کے الفاظ کی بازگشت: ترکی ایٹمی طاقت بن رہا ہے”
یونان کے سب سے بڑے اخبارات میں سے ایک کاتیمیرینی نے صدر رجب طیب ایردوان کے ان الفاظ کی طرف توجہ مبذول کرائی کہ "ترکی دنیا کی اہم ترین ایٹمی طاقتوں میں سے ایک ہو گا۔ ترکی کی صدی بھی توانائی کی صدی ہو گی”۔ "ترکی ایٹمی طاقت بن رہا ہے” کی سرخی کے ساتھ خبر کو نمایاں طور پر شائع کیا ہے۔
***روزنامہ صباح : "آقار نے یوکرائنی وزیر کے لیے توگ گاڑی مختص کی”
وزیر قومی دفاع حلوصی آقار نے قیصری کے دورے کے دوران یوکرین کے وزیر برائے انفراسٹرکچر اولیکسینڈر کوبراکوف کو ترکی کی پہلی ملکی اور قومی کار ٹوگ مختص کیے رکھی۔
روزنامہ ینی شفق : "بائیوٹیکنالوجیکل کینسر ریسرچ جاری "
کوجہ ایلی کے علاقے گیبزے میں TÜBİTAK ویکسین اور ڈرگ ڈویلپمنٹ کیمپس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے، صنعت اور ٹیکنالوجی کے وزیر مصطفیٰ ورانک نے کہا، "بائیو ٹکنالوجی ادویات اور ویکسین، کینسر کی ریسرچ اور جانوروں پر تجرباتی طور پر استعمال کی جائِں گی۔
***روزنامہ حریت: "قارا اسماعیل اولو : استنبول کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی تعداد میں 38 فیصد اضافہ "
وزیر ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر عادل قارا اسماعیل اولو نے کہا ہے کہ استنبول کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی تعداد میں 38 فیصد اضافہ ہوا ہے! اس سال کے پہلے 3 مہینوں میں، استنبول ہوائی اڈے نے 16.5 ملین مسافروں کی میزبانی کی جبکہ صبیحہ گیوکچین ہوائی اڈے نے 7.9 ملین مسافروں کی میزبانی کی۔
***روزنامہ اسٹار :”استنبول یورپ میں سب سے زیادہ گیم سمجھوتہ کرنے والا دوسرا بڑا شہر "
2022 میں ترکیہ میں 23 گیم کمپنیوں میں کل 424.7 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔ لندن کے بعد استنبول یورپ میں سب سے زیادہ گیم ڈیلز والا دوسرا شہر بن گیا جبکہ دنیا بھر میں 5ویں نمبر پر ہے۔