ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کو موجودہ صورتحال کی سنگینی کا ادراک نہیں،  اعتزاز احسن

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کےرہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ  حکومت کو موجودہ صورتحال کی سنگینی کا ادراک نہیں ہے اور جان بوجھ کر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد سے انکار کیا جا رہا ہے۔

اعتزاز احسن  نے کہا کہ حکومت کو موجودہ صورتحال کی سنگینی کا ادراک نہیں ہے اور جان بوجھ کر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد سے انکار کیا جا رہا ہے، وزیراعظم چیف ایگزیکٹو ہوتے ہوئے سپریم کورٹ کے بینچ کو مسترد اور نہ ماننے کا اعلان کر چکے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعظم معاملے کو پارلیمان میں لا کر خود کو بچانے اور اپنے سے مزید لوگوں کو ملانے کی کوشش کر رہے ہیں، پارلیمان میں ہونے والی کارروائی کو آئینی تحفظ حاصل تو ضرور ہے لیکن فیصلوں کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہی ہے اور سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی ان کے بارے میں آنا ہے۔

 اعتزاز احسن نے کہا کہ ماضی میں عدالت نواز شریف، یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کو طلب کر چکی ہے، اب عدالت شہباز شریف کو بھی طلب کر کے ان کے بیانات اور اخباری تراشے پر ان کے اقبال جرم کرا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم میں سیاسی جماعتوں کو اتفاق رائے کے موقف بنااور کہنا کہ ہم گنجائش پیدا کریں گے کا ہرگز مطلب یہ نہیں ہے کہ انتخابات آئینی مدت کے 90روز سے زیادہ کروا دیئے جائیں گے، عدالت 14 مئی کی تاریخ کو صرف چند دنوں کے بڑھا سکتی ہے جو زیادہ سے زیادہ دس روز ہو گی اور وہ بھی الیکشن کمیشن کو تیاریوں کیلئے ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں