لاطینی امریکی ممالک کے دوروں کے سلسلے میں روسی وزیر خارجہ سرگی لیوروف وینیزولا پہنچ گئے ہیں۔
روسی وزیر خارجہ نے وینیزویلا میں صدر نکولس مادورو سے صدارتی محل میں ملاقات کی ۔
اپنی ٹویٹ میں لیوروف نے بتایا کہ صدر مادورو کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ ترقیاتی فروغ سمیت دیگر معاملات پر تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا ۔
لیوروف نے اس سے قبل اپنی ہم منصب دیلسی راڈریگز سے بھی ملاقات کی تھی۔
یاد رہے کہ روسی امور خارجہ نے بتایا تھا کہ سرگی لیوروف سترہ تا اکیس اپریل کے درمیان برازیل، وینیزویلا،نکارا گوا اور کیوبا کا دورہ کریں گے جس کے سلسلے میں وہ پیر کے روز برازیل پہنچے تھے۔