ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوڈان: فوج اور ریپڈ فورسز کے درمیان جھڑپ، پاکستانی سفارتخانہ بھی گولیوں کی زد میں

اسلام آباد:سوڈان میں فوج اور ریپڈ فورسز کے درمیان جھڑپ کے دوران گولیاں پاکستانی سفارتخانے کو لگ گئیں۔

سوڈان میں قائم پاکستانی سفارتخانے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کر دیا، جھڑپ کے دوران ہونے والی فائرنگ سے تین گولیاں سفارتخانے کی عمارت کو لگی ہیں۔

پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سفارتی عملے کو سکیورٹی فراہم کرنا سوڈان حکومت کی ذمہ داری ہے، پاکستانی سفارت خانہ سوڈان پاکستانی سفارت خانے پر فائرنگ کا واقعہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔

حکام کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ سوڈان میں مقیم پاکستانی درپیش صورتحال کے تناظر میں اپنی نقل و حرکت کو محدود کر لیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں