ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عیدکے بعدالیکشن ہوں گے یاحکومت نااہل ہوگی:شیخ رشید

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت اپنے جال میں خودپھنس گئی انہیں حالات کی سنگینی کااندازہ نہیں۔

عیدکے بعدالیکشن ہوں گے یاحکومت نااہل ہوگی، شہبازشریف ،وزیرداخلہ، وزیرقانون توہین عدالت کے ریڈارمیں ہونگے، سپریم کورٹ کاحکم14مئی الیکشن کرانافائنل ہے جس میں تبدیلی کی گنجائش نہیں ،مذکرات کے نام پروقت ضائع کرنیکی سازش ہو رہی ہے۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سازش کے تحت فضل الرحمان کومذاکرات سے نواز شریف کے اشارے پرباہررکھاجارہاہے سپریم کورٹ نے آئین اورقانون کاجھنڈابلندرکھااور سیاسی جماعتوں کوگنجائش بھی دی لیکن جوجماعتیں عوام میں جانے کے قابل نہیں وہی الیکشن میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

محمد بن سلمان کی مصروفیات کی وجہ سے سعودی عرب کے دورے کا التوا ہوا۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نواز شریف لندن جائیں گے،پاکستان اپنی شرائط کے الیکشن تک نہیں آئیں گے۔نگران حکومتیں آئینی طور پر ختم ہو چکیں۔

انکی ترقیاں تنزلیاں گاڑیاں دفتر سب واپس ہونے چاہیں۔آصف زرداری ڈبل گیم کھیل رہے ہیں27 اپریل تک 21 ارب روپے جاری کرنے ہونگے ورنہ سنگین نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں