ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کئی ممالک میں کل ہائبرڈ سورج گرہن ہوگا

first eclipse of the year

 اسلام آباد:دنیا کے کئی ممالک میں  کل جمعرات کو ہونے والا سورج گرہن ہائبرڈ ہوگا کیونکہ یہ نہ تو جزوی سورج گرہن ہوگا اور نہ ہی مکمل بلکہ یہ دونوں کا مجموعہ ہوگا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس دوران زمین کے کئی حصے تاریکی میں چلے جائیں گے جب سورج، چاند اور زمین ایک ساتھ سیدھ میں ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق ہائبرڈ سورج گرہن 2 گھنٹے سے زیادہ جاری رہے گا اور جب سورج مکمل طور پر ڈھک جائے گا تو یہ ایک منٹ سے بھی کم وقت تک رہے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سورج گرہن آسٹریلیا، بحرالکاہل، بحر ہند اور انٹارکٹیکا کے کچھ حصوں میں نظر آئیگا جبکہ پاکستان اور بھارت میں اسے نہیں دیکھا جاسکے گا۔

رپورٹس کے مطابق سورج گرہن دنیا کے کسی نہ کسی حصے میں 18ماہ میں ایک بار ہوتا ہے جبکہ ہائبرڈ سورج کا واقعہ انتہائی غیر معمولی ہے جو ایک صدی میں صرف چند بار ہوتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں