کراچی:کے الیکٹرک نے بجلی 4.49روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔
کراچی میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کی ہے، جس کے مطابق بجلی 4روپے 49پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔
کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا میں سماعت 3مئی کو کی جائے گی۔ قیمت میں اضافے کی درخواست من و عن منظور ہونے کے نتیجے میں کے الیکٹرک صارفین پر6ارب63کروڑ60لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
