ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سلطان احمد مسجد مرمت کے بعد اسے عوام کے لیے کھول دیا گیا ، تقریب میں صدر ایردوان کی شرکت

صدر رجب طیب ایردوان نےسلطان اجمد مسجد  جسے بلیو ماسک کے نام سء بھی یاد کیا جاتا ہے کی مرمت  کےبعد دوبارہ سے کھولنے کی تقریب میں شرکت کی ہے۔

صدر ایردوان   نے مرمت کے مراحل سے گزرنے کے بعد  کھولی جانے والی اس مسجد میں نمازِ جمعہ ادا کی۔

صدر ایردوان نے اس موقع پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس  مسجد  کی مرمت کے بعد نمازی  اس   مسجد میں  نماز ادا کرتے رہیں گے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ اتنے خوبصورت دن مسجد کی مرمت کے بعد   بحالی  اور عوام کے لیے کھول دیے جانے پر   ہم بہت خوش ہیں۔ آج  جمعہ کا مبارک دن ہے اور ہم دو چھٹیاں ایک ساتھ منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  سلطان احمد مسجد  استنبول کی اہم ترین علامتوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک مسجد نہیں ہے، یہ ایک کمپلیکس ہے جس میں مدرسہ، حمام، چشمہ اور بہت سے دوسرے یونٹ  موجود ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں