ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قدرت کا معجزہ، کراچی میں محبت کے علامتی نشان ’دل‘ والا آلو نکل آیا

  کراچی: شہر قائد میں ایک خاتون کی سبزی میں سے دل کی شکل والا آلو نکلا جو انہوں نے اپنے پاس محفوظ کرلیا۔

شہر قائد میں ایف سی ایریا کی رہائشی خاتون سبزی خرید کر گھر واپس آئیں تو اُس میں دل کی شکل والا آلو نکلا جسے دیکھ کر وہ بہت زیادہ خوش اور ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئیں۔

خاتون نسرین نے بتایا کہ جمعرات کو افطار کے لیے کھانا بنانے کے لیے وہ سبزی خریدنے ٹھیلہ پر گئیں۔ان کا ارادہ آلو کی سبزی بنانے کا تھا اس لیے میں نے ایک کلو آلو خریدے جو 70 روہے کلو ملے۔

آلو خرید کر گھر لائیں اور ان کو تھیلی سے نکل کر دھونے کے بعد جب کاٹنے لگی تو محبت کے دل کی شکل میں ایک آلو سامنے آیا جس پر وہ حیران ہوئیی اور اس کو غور سے دیکھا تو قدرت کی شان معلوم ہوئی۔

نسرین کا کہنا ہے کہ وہ محبت کے دل کی شکل کے آلو کو قدرت کا معجزہ سمجھتی ہیں اس لیے انہوں نے اسے اپنے پاس محفوظ کرلیا ہے۔

خاتون نے کہا کہ دعا گو ہوں کہ اس طرح قدرت اپنے نظارے دنیا کو دکھائے ۔یہ محبت کی شکل میں دل  والا آلو پیغام دیتا یے کہ ہم امن سے رہیں اور محبت وبھائی چارگی کو عام کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں