ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ڈی ایم نے کہا تھا پنجاب اسمبلی توڑیں تو قومی توڑ دیں گے، شاہ محمود قریشی

ملتان: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے کہا تھا پنجاب اسمبلی توڑیں تو قومی اسمبلی توڑ دیں گے۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خدشہ ہے حکومت انتخابات کو طول دینا چاہتی ہے، پی ڈی ایم کے کہنے پر صوبائی اسمبلیاں تحلیل کیں، پی ڈی ایم نے کہا تھا پنجاب اسمبلی توڑیں تو قومی اسمبلی توڑ دیں گے لیکن مسلم لیگ (ن) اپنے مؤقف سے مْکر گئی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مناسب تجاویز دی گئیں تو راستہ نکالیں گے، اس سے قبل تحریک انصاف نے الیکشن کی تاریخ کے لیے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے لچک دکھانے پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں