ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کے عوام کو پورا نہیں گنا گیا تو مردم شماری قبول نہیں کریں گے، حافظ نعیم

 کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا واضح اور دوٹوک مؤقف ہے کہ اگر کراچی کے عوام کو پورا نہیں گنا گیا تو اس ڈیجیٹل مردم شماری کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ  2017کی جعلی مردم شماری جسے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے مل کر منظور کیا تھا کے متنازعہ ہونے کی ہی وجہ سے نئی مردم شماری کا اعلان کیا گیا تھا،نارمل گروتھ کے مطابق بھی کراچی کی آبادی میں اضافہ ہونا چاہیئے تھا مگر بمشکل 2017والی مردم شماری تک گنتی پہنچی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر کراچی کی آبادی،وسائل،نمائندگی اور ملازمتوں کے حق پر ڈاکا ڈالنے کی سازش کی جارہی ہے،جماعت اسلامی اس کے خلاف بھرپور مزاحمت اور حتجاج کرے گی۔30اپریل کو شاہراہ فیصل پر زبردست عوامی احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے 6یوسیز میں الیکشن کمیشن کے دوبارگنتی کے حکم کو کالعدم قراردینے کا فیصلہ اہل کراچی کی کامیابی ہے، الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کی بی ٹیم بن چکا ہے، عوامی مینڈیٹ پر قبضہ سب سے بڑا ڈاکا ہے، وڈیروں اور جاگیرداروں کی ایماء پر جعل سازی کی حمایت کرنے والے فیصلے قبول نہیں کریں گے۔7مئی کو ملتوی شدہ 11نشستوں پر جماعت اسلامی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ  مسلح ڈکیتیوں و اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کی روک تھام اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے جس کی ادائیگی میں مسلسل ناکام ثابت ہورہی ہے،پولیس کے محکمے میں اصلاحات اور کراچی پولیس میں مقامی افراد کو بھرتی کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں