اسلام آباد: مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کرتیں لیکن جن سے مذاکرات کرنے ہیں ان شخصیات پر کچھ جماعتوں کو اعتراض ہے۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے سپریم کورٹ کی جانب سے مذاکرات کی تجویز کا خیرمقدم کیا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ عدلیہ کو یہ بھی بتا دیا ہے کہ اس طرح کی تجاویز دینا عدلیہ کا کام نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے ملک کو درپیش مشکلات کے حل پر اتفاق کیا ہے ، امید ہے کہ عید کے بعد سیاسی معاملات میں اہم پیش رفت ہو گی ۔
