ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عید کی خوشیوں میں اہل محلہ و عزیز واقارب کا خیال رکھیں،  اسماء سفیر کا عید پر پیغام

کراچی:حلقہ خواتین جماعت اسلامی  کراچی کی ناظمہ اسما سفیر نے عید الفطر کے پر مسرت موقع پر تمام اہل وطن اور امت کو عید کی مبارکباد دی اورکہا ہےکہ عید کے پرمسرت لمحات اللہ تعالیٰ کی کبریائی اور شکر گزاری سے عبارت ہیں۔

اسماسفیر نے کہا کہ تمام امت مسلمہ اہل وطن اور جماعت اسلامی سے منسلک وہ تمام کارکنان جنہوں نے دن ورات عبادت اور خدمت خلق میں گزارے خاص طور پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔عید سعید کے پرمسرت موقع پر دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ظلم کے نظام کو عدل و انصاف سے بدل دے۔مسجد اقصی کو آزادی اور مسلمانوں کو عروج کا راستہ دکھائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کو خداترس حکمران نصیب فرمائے،ہمارے شہر کراچی کو امن وآشتی کا گہوارہ بنائے اوریہاں کے گلی کوچوں کی رونقوں کو واپس لائے۔انہوں نے دنیا میں مظلوم و نہتے کشمیری اور فسلطینی مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اپنی حکومتوں کو مجبور کریں کہ اب قراردادوں اور بیانات سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کیے جائیں،عید کی خوشیوں میں امت مسلمہ کو ضرور یاد رکھیں۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ مظلوم و نہتے فلسطینی 57ممالک کے حکمرانوں اور ان کی فوج سے سوال کرتے ہیں کہ اگر تم قبلہ اول کی حفاظت نہ کرسکے تو تمہارے ٹینک اور میزائل کس کام کے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں مائیں،بہنیں اور بیٹیاں اپنی جان قربان کر کے پاکستانی علم میں لپٹ کر مرناتو پسند کرتی ہیں لیکن کشمیر کے خطے کو ہندوستان میں شامل ہونے پر آمادہ نہیں ہوسکتیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ عید الفطر روزوں کا انعام اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے حق خدمت وصول کرنے کا دن ہے،اللہ تعالی کی کبریائی کے اظہار اور رمضان کی سعادتوں کے حصول پر تشکر اور اہل ایمان کی بخشش کا دن ہے،عید کی خوشیوں میں اہل محلہ اور عزیزواقارب کی ضرورتوں کا خاص خیال رکھیں۔حکمرانوں کی نااہلی و ناقص کارکردگی کے باعث کراچی کے شہری رمضان المبارک کے مہینے میں بھی شدید اذیت کا شکار ہیں،شدید گرمی اور تپش میں بھی کے الیکٹرک،نیپرا اور حکومتی گٹھ جوڑ سے کراچی کے عوام کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کیا ہواہے،ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ حکمرانوں کی جانب سے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دیا جاتا لیکن ریلیف دینے کے بجائے عوام کی جانوں کے دشمن بن گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں