شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے غازی ماگوسا ضلع میں واقع اور اکتوبر 2020 سے مرحلہ وار کھولنے کے عمل کے آغاز سے ابتک ماراش علاقے کی سیر کو آنے والے سیاحوں کی تعداد 1 ملین تک پہنچ چکی ہے۔
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسن تاتار نے کہا کہ یہ علاقہ جس دن سے کھلا ہے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، اور روزانہ 2,000 زائرین کو راغب کر نے والے غازی ماگوسا کے علاقے ماراش نے ملکی معیشت اور سیاحتی لحاظ سے اہم خدمات فراہم کی ہیں۔
ماراش کو کھولنے کے معاملے میں صدر رجب طیب ایردوان کی اہم سطح کے تعاون کی یاد دہانی کرانے والے تاتار نے اس بنا پر جناب ایردوان اور ترک عوام کا شکریہ ادا کیا۔
ماراش کے غازی ماگوسا کے لیے عظیم سطح کی اقدار کے مالک ہونے پر زور دینے والے صدر تاتار نے بتایا کہ "ہماری تمنا ہے کہ ماراش کے دیگر علاقوں کو بھی صاف کیا جائے گا۔ ماراش سوشل ہاوسنگ منصوبہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ لہذا علاقے میں عوام کی دلچسپی بڑھتے ہوئے جاری ہے۔ میرا یقین کامل ہے کہ مقام ملک کا چمکتا دمکتا ستارہ بن جائیگا۔