ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ اب اپنی ہی تیار کردہ ٹیکنانلوجی استعمال کررہا ہے : صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ قومی دفاعی صنعت کے شعبے میں ہر ترقی ترکیہ کی جانب سے اپنی قومی ٹیکنالوجی کے اقدام میں ایک  نئَ قدم کی حیثیت رکھتا ہے۔

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار  ب6 فوروری کو آنے والے زلزلے  کے بعد قائم  کیے جانے والے  ائکر کنٹینر سٹی کے دورے کے  دوران کیا۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے ملک کی ترقی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات اور خاسص طور پر مسلح اور غیر مسلح ڈرانز   بحری جہاز ٹی سی جی اندولو  TCG اور قزل ایلما کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت ملک کو تقویت دے گی، "دفاعی صنعت میں ہونے والی ہر ترقی بھی ترکیہ کی جانب سے اپنی قومی ٹیکنالوجی کے اقدام میں ایک نیا قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ  وہ ترکیہ کی 21 سال کی کوششوں کے نتیجے میں حاصل ہونے والی جمہوریت اور ترقی کے ثمرات پر آنکھیں بند نہیں کریں گے، اور یہ کہ وہ "ایک قوم، ایک پرچم، ایک پرچم” کے نعرے کے ساتھ کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  وہ قوم کے ساتھ مل کر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بڑی جنگ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنی قوم کے ساتھ مل کر، ہم نے ان دہشت گرد تنظیموں کو جودی،  گبر اور تندرک کے غاروں میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کردیا ہے اور آئندہ بھی دہشت گردوں کا صفایا جاری رکھیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں