ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوڈان سے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کا پلان کامیاب

 اسلام آباد:وزیراعظم آفس نے کہا ہے کہ جنگ زدہ سوڈان سے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کا پلان کامیاب رہا۔

وزیرِ اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق 72 گھنٹے سے جاری خصوصی ہنگامی پلان کی نگرانی براہ راست وزیراعظم شہبازشریف نے کی اور اس دوران 427 پاکستانی بحفاظت پورٹ سوڈان پہنچ گئے جہاں سے وہ پاکستان پہنچیں گے، ان 427 پاکستانیوں کی رہائش، خوراک کا انتظام بھی حکومت پاکستان نے کیا ہے اور خصوصی طیاروں کیذریعے ان کی پاکستان واپسی بھی شروع ہوگئی ہے۔

وزیرِ اعظم آفس کے مطابق پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے دوست ممالک اور خطے میں میں موجود پاکستانی سفارتخانے مدد کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیرن احمد بابر سدھو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عسکری حکام اور تمام متعلقہ ذمہ داروں نے انخلا کی جامع حکمت عملی تیارکی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں