وزیر دفاع خلوصی آقار اور ترک خفیہ ایجنسی کے سربراہ خاقان فیدان ترکیہ۔ روس۔شام اور ایران کے وزرائے دفاع اور خفیہ ایجنسیوں کے سربراہی اجلاس کے سلسلے میں ماسکو پہنچ گئے ہیں۔
ترک حکام اس سلسلے میں روسی وزیر دفاع سرگی شوئیگو ، شامی وزیر دفاع جنرل علی محمود عباس اور ایرانی ہم منصب جنرل محمد رجا آشیتیانی کے علاوہ متعلقہ ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوں سے بھی ملیں گے۔
وزیر دفاع اس اجلاس کے تحت متعلقہ ممالک کے ہم منصبوں سے بھی بلمشافہ ملاقاتیں کریں گے۔