ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی پولیس نے ترک شہری  اوز  گیجان  متلو  کو حراست میں لے لیا

اسرائیلی پولیس نے جنونی یہودی آباد کاروں کے چھاپے کے دوران مسجد اقصیٰ میں موجود ترک شہری  اوز  گیجان  متلو  کو حراست میں لے لیا ہے۔

جنونی یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں مقبوضہ مشرقی  القدس میں مسجد الاقصیٰ پر علی الصبح دھاوا بول دیا تھا ۔

اسرائیلی پولیس جنونی یہودیوں کو ٹولیوں کی شکل میں   مسجد اقصی آنے کی اجازت دی تھی۔

اپنے دوستوں کے مطابق اوز  گیجان  متلو   جنونی یہودی آباد کاروں کے چھاپے کے  موقع پر مسجد اقصیٰ  کے  قریب قرآن پڑھ رہا تھا۔

متلو کو وہاں سے لے جانے کے لیے اسرائیلی پولیس ترک خاتون کا بیگ لے کر وہاں سے نکل گئی جس پر  متلو مسجد اقصیٰ کے اسبت گیٹ کی طرف  آگے بڑھا۔

متلو کو  پولیس افسران نے اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ واپس مسجد اقصیٰ میں داخل ہو رہا تھا۔

اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے ابھی تک اس واقعے سے متعلق سوالات کا جواب نہیں دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں