ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان، سمندر میں طغیانی کا خدشہ، ماہی گیروں کو الرٹ جاری

کوئٹہ:بلوچستان کے سمندر میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر ماہی گیروں کو الرٹ جاری کردیا گیا۔

جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر(جے ایم آئی سی سی)کے مطابق بدھ تک بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوائوں کے چلنے سے سمندر میں طغیانی کا امکان ہے۔محکمہ فشریز بلوچستان کی جانب سے بھی ماہی گیروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا گیا کہ گوادر کے سمندر میں زیادہ طغیانی کا خدشہ ہے۔ 

اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز پسنی اور اورماڑہ نے ہدایات جاری کردی ہیں۔جے ایم آئی سی سی کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ماہی گیر آج 26 اپریل تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں اور اپنی کشتیاں انجن ،جال و ماہی گیری کے دیگر آلات محفوظ کرلیں۔ کسی بھی قسم کے نقصانات اور پریشانی سے بچنے کے لئے بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کرلی جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں