ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شکست کا ملبہ کسی پر نہیں ڈالتا، ٹیم جیتتی ہے اور ٹیم ہی ہارتی ہے،بابر اعظم

راولپنڈی :قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ شکست کا ملبہ کسی پر نہیں ڈالتا، ٹیم جیتتی ہے اور ٹیم ہی ہارتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی، ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔آخری ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ نے مارک چیپمین کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کا 194 رنز ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپمین ناقابل شکست104 اور جمی نیشم 45 رنز بناکر نمایاں رہے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پِچز 180 اسکور کی ہوتی ہیں، افتخار احمد اور رضوان کی اننگز کے بعد 200 کا سوچ رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بولنگ میں پہلے10 اوور اچھا کھیلے لیکن اس کیبعد بہتر کھیل نہیں پیش کر پائے، شکست کا ملبہ کسی پر نہیں ڈالتا، ٹیم جیتتی ہے اور ٹیم ہی ہارتی ہے۔انہوں نے کہا کہ محمدرضوان نے بڑی شاٹس کھیلنے کی کوشش کی لیکن لگ نہیں پائیں، ماضی میں رضوان نے بہترین اننگز کھیلی ہیں، پاکستان کی جیسی بولنگ تھی ہمیں مزید بہتر کھیلنا چاہیے تھا۔

بابر اعظم نے کہا کہ ون ڈے سیریز میں دو دن کا وقفہ ہے، جلد دوسرے فارمیٹ میں خود کو ڈھالیں گے، سب پروفیشنل ہیں، کھلاڑی ہر وقت کرکٹ سیکھتے رہتے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز دو دو سے برابر ہوگئی، ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں