ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمرا ن خان نے فوج اور عدلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی، شرجیل میمن

politics of hate

کراچی:صوبئی وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمرا ن خان نے فوج اور عدلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی، اب یہ شخص ملک کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور ہمارے ملک کو نشانہ بنانا چاہتا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہاکہ  روزانہ نئی لیکس سامنے آ رہی ہیں، کچھ فیصلے ذاتی پسند، کچھ ڈکٹیشن پر ہوتے تھے، ایوانِ صدر میں سابق وزیرِ اعظم کی آرمی چیف سے ملاقات کرائی گئی، اگست میں عمران خان کی ایوانِ صدر میں جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی تھی۔شرجیل میمن نے کہا کہ ایوانِ صدر کیا سازشوں کا گڑھ بن گیا تھا یا آج تک یہی چل رہا ہے، اگست سے پہلے عمران خان جنرل باجوہ پر الزام لگا چکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی اداروں کے کام کی چیزیں قوم کے سامنے آ رہی ہیں، پردہ اترنا شروع ہو رہا ہے تو شکوک پیدا ہو رہے ہیں، ثاقب نثار نے جتنے سوموٹو لیے ان ساری باتوں کے بعد سوال بنتے ہیں، ان کی آڈیو لیک ہو رہی ہے، جج کیسے کہہ سکتا ہے کہ یہ فیصلہ پڑھو، کیا غیر قانونی طور پر اسمبلیاں توڑنا ٹھیک تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں