ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حُر جیٹ ترکیہ کی 100 ویں سالگرہ کے لئے ایک تحفہ ہے: صدر ایردوان

ترکیہ کی فضائی و خلائی کمپنی  ‘توساش’ کے مقامی و قومی امکانات سے تیار کردہ اور ترکیہ کے پہلے جیٹ موٹر والے ہلکے تربیتی طیارے  ‘حُر جیٹ’ نے پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے ‘حُر جیٹ ‘ کے ہینگر سے نکلنے اور پہلی پرواز کرنے کے ویڈیو مناظر  کو سوشل میڈیا سے شیئر کیا ہے۔

ویڈیو کے ساتھ اپنی  رائے  میں انہوں نے کہا ہے کہ "اللہ رب العزت کا شُکر ہے کہ ہمارے پہلے مقامی و قومی سُپر سونک جیٹ طیارے حُر جیٹ نے اپنی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔ یہ طیارہ  قیام جمہوریہ ترکیہ  کی 100 ویں سالگرہ کے لئے ایک تحفہ ہے”۔

واضح رہے کہ حُر جیٹ واحد موٹر ، دو نشستوں  اور جدید ایویونکس کاک پٹ کا حامل ہے اور اعلیٰ کارکردگی کی صلاحیت رکھتا ہے۔

حُر جیٹ کا منصوبہ اس طیارے کو، اعلیٰ جیٹ تربیت کے لئے استعمال کئے جانے والے T-38 طیاروں اور ایکروبیٹ پروازوں میں استعمال کئے جانے والے F-5 طیاروں کی جگہ، ترک فضائیہ کی انونٹری میں شامل کرنے کے زیرِ مقصد شروع کیا گیا۔

2025  میں منصوبے کی سرٹیفیکیشن کاروائیاں مکمل ہونے کے بعد جیٹ تربیتی طیارے کو استعمال کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں