ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عبداللطیف آفریدی قتل کیس:گرفتار جج کا جوڈیشل ریمانڈ منظور 

 پشاور:وکیل عبداللطیف آفریدی قتل کیس میں گرفتار جج کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

عدالت نے ملزم عبد الماجد آفریدی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،انسداد دہشت گردی عدالت پشاور میں سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبد اللطیف آفریدی قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں مقدمے میں گرفتار سول جج عبد الماجد آفریدی پیش ہوئے،عدالت نے ملزم عبد الماجد آفریدی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ 

پولیس کے مطابق ملزم عبد الماجد آفریدی کو مدعی مقدمہ نے دفعہ 164کے تحت نامزد کیا ہے۔ ملزم کے خلاف دفعہ 109کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے ،عبد اللطیف آفریدی ایڈووکیٹ کو 16جنوری کو پشاور ہائیکورٹ بار روم کے اندر قتل کردیا گیا تھا۔

جائے وقوع پر مرکزی ملزم عدنان آفریدی کو حراست میں لیا گیا تھا ۔ واقعے میں نامزد 3دیگر سہولت کار ملزمان ذاکر، فواد اور عادل ایڈووکیٹ ضمانت پر رہا  ہوئے ہیں جب کہ ملزم سول جج عبد الماجد آفریدی نے نامزد ہونے کے بعد خود گرفتاری دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں