ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منوڑہ ساحل پر پکنک مناتے مدرسے کے 4 طلبہ ڈوب گئے، 2 لاشیں نکال لی گئیں

students

کراچی: کراچی میں منوڑہ ساحل پرسیر تفریح کے لیے جانے والے مدرسے کےچار طلبہ ڈوب گئے، جن میں سے دو کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی میں واقع مدرسے میں پڑھنے والے چار دوست منگل کو نماز فجر کی ادائیگی کے بعد مدرسے سے نکل گئے تھے۔

ایس ایچ او ماڑی پور غلام حسین کورائی کا کہنا تھا کہ منوڑہ کے ساحل پر بے رحم موجیں نوجوانوں کو بہا کرلے گئیں اور وہ ڈوب گئے، انہیں صبح 8 بجے کے قریب ایک شہری سے اطلاع ملی کہ اس نے چار لڑکوں کو ڈوبتے ہوئے دیکھا جو اچانک سمندر میں غائب ہو گئے۔ طلبہ مبینہ طور پر سمندر میں منوڑہ پارک کے قریب کھڑے تھے جہاں عام طور پر پاکستان نیوی کے لائف گارڈز بھی کھڑے ہوتے ہیں لیکن چونکہ یہ علی الصبح کا وقت تھا تو شاید کسی نے ان پر توجہ نہیں دی۔

ایس ایچ او غلام حسین کورائی نے کہا کہ منوڑہ کا سمندر سی ویو سے مختلف ہے کیونکہ بعد میں 200 میٹر تک ریت پھیلی ہوئی تھی جبکہ پہلے پر صرف پتھر ہیں، وہ غالباً پتھروں کے پاس کھڑے تھے کہ اچانک تیز لہر آئی اور انہیں بہا لے گئی۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے بتایا کہ دو نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جن کی شناخت 15 سالہ انس محمد اور 16 سالہ حسن رحمٰن کے نام سے ہوئی ہے، ایدھی کے غوطہ خوروں نے باقی دو لڑکوں کو بچانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں