ٹرکش ایئر فورس نے استنبول میں منعقدہ ٹیکنو فیسٹ میلے میں سلامی پرواز کی۔
ترکیہ وزارت دفاع نے سلامی پرواز میں شامل طیاروں کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا صفحے سے شیئر کی ہیں۔
تصاویر کو "ٹیکنو فیسٹ 2023 کے دائرہ کار میں استنبول باسفورس کے اوپر ہمارے ایئر فورس طیاروں کی ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت تصاویر” کے الفاظ کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔
تصاویر میں استنبول باسفورس، سرائے برنو اور آیا صوفیہ کے اوپر سلامی پرواز کرتے سولو ترک، F-4E/2020 اور F-16 جنگی طیاروں کے ساتھ ساتھ سرائے برنو پر لنگر انداز ترکیہ کے سب سے بڑے جنگی بحری جہاز ٹی سی جی انادولو کے مناظر بھی شامل ہیں۔