ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیپلزپارٹی ڈائیلاگ کے لئے تیار مگرعمران خان راضی نہیں:ناصر حسین شاہ

سکھر:صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ملک اس وقت بہت برے حالات میں ہے، اپنی ذاتی انا کو چھوڑ کر سب کو ملکی مفاد کے لئے کھڑا ہونا چاہیے۔  

پیپلزپارٹی  ڈائیلاگ کے لئے تیار مگرعمران خان راضی نہیں،سکھر میں 40کروڑ کی لاگت سے تیار ہونے والی کیٹل کالونی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی  پی پی پی ہمیشہ ڈائیلاگ کے لئے تیار ہوتی ہے مگر سابق وزیر اعظم عمران خان راضی نہیں ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہمیں اپنی اعلی عدالتوں پر اعتماد ہے ، عدالتوں میں آپ نے ہم نے دیکھا ہے کہ ہاتھ میں ترازو اور آنکھوں پر پٹی ہوتی ہے تاکہ فیصلے حق کے ہوں ، چیف جسٹس آف پاکستان کو لارجر بینچ بنانا چاہیے اس سے سپریم عدالت اور ججز کا اعتماد مزید بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ جو پارلیمنٹ کا کام ہے پارلیمنٹ کو کرنا چاہیے اور جو عدالتوں کا کام ہے وہ عدالتوں کو کرنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور سکھر جیل میں ہیں، ان کے ساتھ کوئی ناروا سلوک نہیں کیا جا رہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں